گاڑی کو حادثہ: دُلہن والد اور بہن سمیت جاں بحق، دُلہا زخمی

مویشی منڈیاں کھلی جگہ اور شہر سے 2 کلو میٹر دور لگائی جائیں: پنجاب میں ایس او پیز جاری
July 4, 2020
شادی کے بعد غائب ہونے والے شوہر سے متعلق انکشاف نے بیوی کے ہوش اڑا دیے
July 4, 2020

گاڑی کو حادثہ: دُلہن والد اور بہن سمیت جاں بحق، دُلہا زخمی

رحیم یار خان میں ٹرک اور کار میں تصادم دُلہن والد اور بہن سمیت جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کی گاڑی کو حادثہ رحیم یار خان میں خان بیلہ این 5 پر پیش آیا جہاں کار اور ٹرک میں تصادم سے دُلہن، اس کا والد اور بہن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دُلہا، دُلہن کی والدہ اور بہن شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ حادثے کا شکار گاڑی احمد پور لمہ سے احمد پور شرقیہ جا رہی تھی۔