پنجاب میں انڈسٹریل یونٹس کو محدود عملے اور احتیاطی تدابیر کیساتھ کام کی اجازت

کروناویکسین کا انسانوں پر تجربہ کامیاب؟ 14 افراد مکمل صحت مند
April 4, 2020
کراچی کے 6 اسپتالوں میں 104 بستروں پر مشتمل آئی سی یو قائم کرنے کی ہدایت
April 6, 2020

پنجاب میں انڈسٹریل یونٹس کو محدود عملے اور احتیاطی تدابیر کیساتھ کام کی اجازت

لاک ڈاؤن کے باوجود محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 میں نرمی کر کے 8 انڈسٹریل یونٹس کو کام کی اجازت دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں نرمی کر کے جن 8 انڈسٹریل یونٹس کو کام کی اجازت دی گئی ہے ان میں ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اینڈ میڈیکل آلات بنانے والے یونٹس کے علاوہ آٹو پارٹس، فارماسیوٹیکل، لیدر، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل اور گوشت یونٹس شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر ان اداروں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر نہ اپنائیں تو انہیں دوبارہ کام کرنے سے روک دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے مزید 60 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 1072 ہو گئی ہے۔