پروٹوکول پر مکمل عمل ہوا تو کراچی کیلیے بھی پروازیں کھولیں گے: شاہ محمود

موجودہ صورتحال میں یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی روک دی جائے: زبیر موتی والا
April 1, 2020
لیک ویڈیو نشر کرنے پر چیئرمین نیب نے غصے میں میر شکیل کوگرفتار کروایا: اعتزاز احسن
April 2, 2020

پروٹوکول پر مکمل عمل ہوا تو کراچی کیلیے بھی پروازیں کھولیں گے: شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد ہوگا تو کراچی کے لیے بھی پروازیں کھولیں گے۔

اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہت سے پاکستانی بیرون ممالک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں، ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے اور  اس کے لیے قومی رابطہ کمیٹی نے کل 17 پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی، 4 سے 11 اپریل تک کا بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے اور  دوسری ترجیح ویزہ ایکسپائر ہونے والے پاکستانی ہیں جب کہ تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیرتعلیم طلبا کو واپس لانا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ان تمام مسافروں کو ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ سے گزارنا ہے، ہم اپنی ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی استعدادکار بتدریج بڑھا رہے ہیں لہٰذا پروٹوکول پرمکمل عملدرآمد ہوگا تو کراچی کے لیے بھی پروازیں کھولیں گے۔