عمران خان سے میرشکیل کی گرفتاری سے متعلق بات کی ہے: شیخ رشید

ڈینیل پرل کیس کے عدالتی فیصلے پر امریکی تحفظات فطری ہیں: وزیر خارجہ
April 4, 2020
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
April 4, 2020

عمران خان سے میرشکیل کی گرفتاری سے متعلق بات کی ہے: شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور وزیر ریلوے  شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے کور کمیٹی کے اجلاس میں جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری سے متعلق بات کی ہے۔

یاد رہے کہ جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمان کو 35 سال پرانے ایک پرائیوٹ پراپرٹی کیس میں 12 مارچ کو قومی احتساب بیورو (نیب)  نے حراست میں لے لیا تھا۔

 میڈیا، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں، وکلا تنظیموں اور انسانی حقوق کی نمائندہ تنظیموں نے میر شکیل الرحمان کی نیب حراست کی شدید مذمت کی ہے اور اسے صحافت کی آزادی پر حملے کے مترادف قرار دیا ہے۔

وزیرریلوے نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ تمام میڈیا کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سےکورکمیٹی اجلاس میں میرشکیل کی گرفتاری سےمتعلق بات کی اور کہا کہ سب کے ساتھ صلح ہو۔