طیارے حادثے کا شکار زارا عابد کی پہلی اور آخری مختصر فلم

بھارت کی جانب سے پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ ہے: وزیر اعظم
May 27, 2020
پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کا اعلان
May 27, 2020

طیارے حادثے کا شکار زارا عابد کی پہلی اور آخری مختصر فلم

22 مئی کو کراچی کے علاقے جناح گارڈن میں بد قسمت طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کی پہلی اور آخری مختصر فلم ‘سکہ’ ریلیز ہو گئی۔

اس مختصر فلم ‘سکہ’ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے صداکاری کی ہے اور فلم میں دو خواتین کی زندگیوں کو دکھایا گیا ہے جو ایک دوسرے سے بالکل مختلف زندگی گزار رہی ہیں۔

زارا عابد کی پہلی اور آخری مختصر فلم کی ہدایت کاری احمد صارم نے کی ہے جس میں زارا عابد نے ہی دونوں خواتین کا کردار ادا کیا ہے جن کی زندگیاں تو مختلف ہیں لیکن خواہشات ایک سی ہیں۔

https://youtu.be/HHaeYaEszLU

اس ضمن میں مختصر فلم ‘سکہ’ کے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ میں نے پچھلے سال اس فلم کی کہانی تحریر کی تھی اور اس وقت میں نے زارا سے رابطہ کیا تھا اور انھوں نے اس فلم میں اداکاری کرنے کی حامی بھری تھی’۔

نوجوان ہدایت کار نے بتایا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنا چاہ رہے تھے، ان کے چینل کا نام قصہ نگری ہے اور اس پر اپ لوڈ کی جانے والی پہلی فلم ‘سکہ’ ہے جس میں زارا عابد نے اداکاری کی تھی۔

یاد رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈ کے فاصلے پر آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔