ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

قومی انسداد پولیو مہم کے 3 دن میں ہدف کا 85 فیصد حاصل
September 24, 2020
اینٹی کورونا انجکشنز کارآمد ہیں یا نہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا نیا انکشاف
September 24, 2020

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

ٹوکیو/بیجنگ: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ممالک کے اسٹاک مارکیٹس میں کئی پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ ٹوکیو کے نکئی انڈیکس میں 224پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

اسی طرح چین کے زیرانتظام شہر ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 423پوائنٹس گرگیا۔

چینی شہر شنگھائی کے کمپوزٹ انڈیکس میں48پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1852ڈالر81سینٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کے سودے 40ڈالرفی بیرل سے نیچے برقرار ہے۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت41ڈالر34سینٹس پر آگئی۔