آج میں جوکچھ بھی ہوں صرف اپنے شوہرکی وجہ سے ہوں، حرا مانی

ٹرمپ کیخلاف مواخذے سے قبل امریکی سینیٹرز کا غیر جانبداری کا حلف
January 17, 2020
فلم’’زندگی تماشا‘‘ روکنے کی کوشش؛ سرمد کھوسٹ کی وزیراعظم سے اپیل
January 17, 2020

آج میں جوکچھ بھی ہوں صرف اپنے شوہرکی وجہ سے ہوں، حرا مانی

کراچی: اداکارہ حرا مانی نے اپنی مقبولیت کا سہرا اپنے شوہرسلمان شیخ عرف مانی کے سرپرسجاتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں جو بھی ہوں، جیسی بھی ہوں اور جتنی بھی مقبول ہوں مانی کی وجہ سے ہوں۔

حرا مانی کا شمار پاکستان ڈراما انڈسٹری کی موجودہ دورکی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ کامیاب ڈرامے ’’دو بول‘‘ کے بعد اب حرا مانی ایک اور سپر ہٹ ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں ہانیہ نامی ٹیچر کا کردارادا کررہی ہیں جسے لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

حرا مانی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی کامیابی کا سہرا مانی کے سرسجاتے ہوئے کہا کہ آج سے 11 سال پہلے جب میں ایک عام لڑکی تھی جس نے ایک مشہورشخص سے شادی کی تھی اورمانی کی بیوی کے نام سے جانی جاتی تھی، اس وقت مجھے ایک شو آفر ہوا جس نے مجھے خوفزدہ کردیا کہ میں یہ کربھی سکوں گی یا نہیں لیکن اس وقت مجھے مانی نے یہ یقین دلایا کہ حرا سب کچھ ہوسکتا ہے۔

حرا نے کہا لہذٰا آج میں جوبھی ہوں، جیسی بھی ہوں، جتنی بھی مقبول ہوں، ایک بہت کامیاب ڈرامے کا حصہ ہوں، اس سب کا کریڈٹ مانی کوجاتا ہے کیونکہ مانی نے میرے اندر وہ اعتماد جگایا کہ ہاں میں کچھ ہوں۔

حرا نے مزید کہا کہ یہ بہت ضروری ہے اپنی بیویوں، بہنوں اورماؤں کو اس بات کا احساس دلانا کہ آپ کچھ ہیں اورجب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کچھ ہیں تو پھر آپ کچھ بن کردکھاتے ہیں۔