امریکی ائیر فورس کا بلیسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ

برطانوی انتخابات میں ساجد جاوید اور ناز شاہ سمیت 15 پاکستانی کامیاب
December 13, 2019
نیوزی لینڈ: آتش فشاں پھٹنے سے 16 سیاح ہلاک، 6 کی لاشیں نکال لی گئیں
December 13, 2019

امریکی ائیر فورس کا بلیسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ

امریکی ائیر فورس نے تین ماہ سے بھی کم قت میں  بلیسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔

 امریکی نیو کلیئر میزائل فورس کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے، بلیسٹک میزائل کیلی فورنیا میں وینڈن برگ ائیر فورس بیس سے فائر کیا گیا جس نے بحر الکاہل میں اپنے ہدف کو  نشانہ بنایا۔

 امریکی حکام کی جانب سے اس بلیسٹک میزائل کے تجربے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم اسے امریکی نیوکلیئر میزائل ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل صلاحیت کے اظہار کے طور  پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ  2 اکتوبر کو بھی امریکی ائیر فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔