اسلام آباد: کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، 9 مقامات سیل کرنے کا فیصلہ

کرونا وائرس: 80 فیصد مریضوں میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں
June 2, 2020
اوگرا کا پیٹرول ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ سے رابطہ
June 4, 2020

اسلام آباد: کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، 9 مقامات سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے 9 مقامات کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان مقامات میں سعودی پاک ٹاور میں نجی موبائل کمپنی کا دفتر بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو مکمل سیل کیا جائے گا جب کہ چٹھہ بختاور کے علاقے گل راجگان، سیکٹر ای الیون میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی گلی نمبر 13 ، سیکٹر آئی ٹین ،جی نائن فور ،جی سیون ٹو اور جی سکس فور کی کچھ گلیاں بھی سیل کی جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کےمطابق پی ڈبلیو ڈی کا بلا ک  6 بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کے علاقوں کے رہائشیوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے،کلیئر ہونے تک ایریاز سیل رہیں گے۔